match-mubarak

میچ مبارک کیا ہے؟

رشتے آسمانوں پر بنتے ہیں مگر ہم انہیں پہچاننے میں اور ان تک پہنچنے میں بر سوں لگا دیتے ہیں۔ اور وہ بھی کرنے کے بعد احساس ہوتا ہے کہ یہ تو فیصلہ اور انتخاب غلط تھا۔ میچ مبارک نئے عہد کے نئے لوگوں کے لئے ہماری ایک کوشش ہے درست رشتوں کی تلاش کی، لوگوں کی آسانی اور آسودگی کے لئے۔

میچ مبارک ممتاز لائف کوچ جناب اختر عباس سے کونسلنگ کے لئے رابطہ کرنے اور اپنے رشتوں کے لئے موزوں پارٹنر کی تلاش میں کوشاں خاندانوں کے مسائل کے حل کے لئے اٹھایا گیا ایک عملی قدم ہے۔

میچ مبارک کی مدد سے رشتہ کی تلاش ایک سادہ اور محفوظ طریقہ ہے صرف 3کام کیجئے

اول

ہماری ویب سائٹ میں موجود میچ مبارک کے بٹن پر کلک کیجئے رجسٹریشن فارم مکمل کرکے جمع کروا دیں۔ اور ساتھ ہی ہمیں 03329468746 واٹس اپ پر اطلاع کر دیں۔ رجسٹریشن فیس پاکستانی رہائشی 30 ہزار روپے  ہمارے جاز کیش یا ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبر 03009468746 اور اورسیز پاکستانی 100امریکی ڈالرز، یا  100 یورز، یا  100 پاؤنڈز ویسٹرن یونین، منی گرام، ریا سے بجھوا سکتے ہیں۔ بینک اکاؤنٹ میں بھی فیس جمع کروائی جا سکتی ہے۔

پاکستان سے فیس جمع کرانے کا طریقہ​

AC Title: Akhter Abbas
AC # 0300 9468746

AC Title: Akhter Abbas
AC # 0300 9468746

AC: High Potential Ideas
AC# 0271007900158764

بیرون ملک سے فیس جمع کرانے کا طریقہ

AC: Akhter Abbas
IBAN #  PK56FAYS0002710070000392

Name: Akhter Abbas, Lahore

دوم

آپ کا فارم موصول ہونے کے بعد چند روز کے اندر آپ کے رشتے کی تفصیل ہمارے یوٹیوب چینل میچ مبارک کا حصہ بن جائے گا اور آپ کو ایک رجسٹریشن نمبر دے دیا جائے گا۔ اس چینل پر ہم باقاعدگی سے نئے رشتے شیئر کرتے ہیں۔ آپ ان کو دیکھیں گے جو آپ کو پسند آئے گا اس کا رابطہ نمبر پتا اس کی تفصیل اور تصویر منگوا لیں گے۔

میچ مبارک ایک ایسی مخلصانہ کمیونٹی ہے جہاں ایک ہی وقت میں آپ کئی رشتے دیکھ سکتے ہیں اور بہترین کا انتخاب کر سکتے ہیں

سوم

میچ مبارک کی ٹیم آپ سے جب ضروری ہوا رابطہ کرے گی۔

رشتہ پسند آنے پر

Zoom or Streamyard

کے ذریعے ملاقات کا اہتمام کیا جاسکتا ہے۔

 

شادی فائنل کرنے کے بعد موزوں ہوگا لڑکے اورلڑکی کی سر اختر عباس کے ساتھ پری میرج کونسلنگ سیشن ضرور کروائیں تاکہ اچھی اور کامیاب زندگی گزار سکیں۔

رجسٹریشن سے پہلے دس نکات

نمبر 1۔ یاد رہے رجسٹریشن فیس میچ مبارک چینل پر دستیاب رشتے دیکھنے کی رسائی کی ٹکٹ یا ممبر شپ ہے۔

نمبر 2۔  یہ رجسٹریشن چار ماہ کے لیے ہوگی۔ اس دوران آپ اپنی مرضی کے رشتے دیکھ سکیں گے۔ ان کی تفصیل منگوا سکیں گے۔ ہم بے وجہ رشتوں کی ونڈو شاپنگ کے حق میں نہیں ہیں۔

نمبر 3۔ آپ کا رشتہ فوری ہو یا لیٹ رجسٹریشن فیس ناقابل واپسی اور ناقابل ٹرانسفر ہے۔

نمبر 4۔ ہر رشتے کے لیے الگ رجسٹریشن ہوتی ہے۔

نمبر 5۔  آپ کا رشتہ اس دوران کہیں ہو جائے تو رجسٹریشن نمبر کسی اور کو منتقل نہیں ہوگا۔

نمبر 6۔  رجسٹریشن فیس میچ مبارک چینل ٹیم کے انتظامی اخراجات کے کام آتی ہے۔ اس کی ادائیگی کے بنا ممبر نہیں بنا جاسکے گا۔

نمبر 7۔   ہمارے پاس بھی پورے ملک کی طرح لڑکیوں کے رشتے زیادہ آتے ہیں۔ لڑکوں کے رشتے آتے ہی ہو جاتے ہیں

نمبر 8۔  جن کے رشتے تیس ، پینتیس برس تک نہیں ہوسکے، ان کے لیے مواقع زیادہ ہوں گے مگر صبر، دعا اور احترام کے ساتھ۔

نمبر 9۔  اچھے رشتے کے لیے فوری فیصلہ کرنے کی اہلیت آپ کے اندر ہونی لازمی ہے۔

ہمارا مشاہدہ ہے کہ اگر آپ بار بار رشتے پر اعتراض لگا کر مسترد کریں گے تو آپ کی شادی کے امکانات کم سے کم ہوتے جائیں گے۔

خصوصی پیکج

اوپر بیان کردہ ساری تفصیل معمول کے پیکج کی ہے

جن کو شادی کی جلدی ہوتی ہے یا انہیں ڈاکٹر، انجیئنر یا کسی خاص طرح کے رشتے درکار ہوتے ہیں، ان کی رجسٹریشن فیس 40 ہزار اور شادی کی فیس 50 ہزار ہے۔ ہماری ٹیم کا ایک رکن بطور خاص اس رشتے کی تلاش اور انتخاب کے لیے متعین کردیا جاتا ہے، جو آپ کو مسلسل باخبر رکھتا ہے اور رشتوں سے آگاہ کرتا ہے۔

یہ رہا ۔۔۔۔۔ رجسٹریشن فارم کا لنک